1 مئی 2013 - 19:30
آل سعود مشرق وسطی میں انتہا پسند تحریکوں کی سرپرست

روس کے ایک تجزیہ کار حیدر جمال نے اس بات پر زور دیا ہے کہ آل سعود کی حکومت مشرق وسطی میں انتہا پسند تحریکوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔

ابنا: روس کی اسلامی کمیٹی کے سربراہ حیدر جمال نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر سال سینکڑوں ملین ڈالر مشرق وسطی کے علاقے میں انتہا پسندی کی ترویج کے لیے خرچ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کی حکومت اور سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی خفیہ طورپر علاقے کے مختلف ممالک میں دہشت گردوں کی مدد کرتی ہے اور اس کا واضح نمونہ عراق ہے کہ جہاں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے سعودی عرب کا پیسہ کارفرما ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب قطر کے ساتھ مل کر شام میں ہزاروں غیرملکی دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے کہ جنہوں نے وہاں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔  .......

/169